۔2 سال میں بدعنوان عناصر سے 363 ارب وصول کیے‘ چیئرمین نیب

50

اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے گزشتہ 2 سال کے دوران بدعنوان عناصر سے نیب نے تقریباً 363 ارب روپے بلواسطہ اور بلا واسطہ وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ گزشتہ 2 سال کے دوران نیب نے 432 انوسیٹی گیشنز کی منظوری دی ہے جن میں سے 415کو مکمل کیا‘ نیب نے 332 بدعنوانی کے ریفرنسز دائر کیے ہیں جبکہ 270 کا فیصلہ ہوا ہے۔