حسین محنتی کا عابدلغاری‘جادم منگریو احمد مختار کی وفات پر اظہار تعزیت

41

کراچی (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی،جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ اورسیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے تنظیم اساتذہ سندھ کے صدر پروفیسر نصراللہ لغاری کے والد معروف دانشور،ادیب و محقق اورسندھی ماہنامہ وینجھار کے سابق ایڈیٹرڈاکٹرعبدالجبارعابد لغاری کی وفات پر گہرے رنج وغم اور دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے،صوبائی امیرنے سابق وفاقی وزرا فقیرجادم منگریو اورچودھری احمد مختار کی وفات پربھی دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔