اے ایس آئی محمد بخش کا کشمور سے کراچی تبادلہ‘ اہلکاروں کو تربیت دینگے

43

کراچی (نمائندہ جسارت) کشمور زیادتی کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے اپنی بیٹی کو پیش کرنے والے اے ایس آئی محمد بخش کا تبادلہ کشمور سے کراچی کردیا گیا‘ اے ایس آئی محمد بخش اب کراچی ٹریننگ برانچ میں تعینات ہوکر اہلکاروں کو تربیت دیں گے ۔ کراچی میں2 ہفتے قبل ان کے اعزاز میں سینٹرل پولیس آفس میں تقریب بھی منعقد کی گئی تھی۔