لاہور (آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری احمد مختار انتقال کر گئے، وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ چودھری احمد مختار سال 2008 ء سے سال 2013 ء تک وزیر دفاع رہے جبکہ وہ مختلف ادوار میں وزیر دفاع، وزیر پانی و بجلی اور وزیر تجارت بھی رہ چکے تھے۔چودھری احمد مختار کے انتقال پر سیاسی جماعتوں رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا جبکہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پیپلز پارٹی رہنما مختار احمد کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ چودھری احمد مختار کے ساتھ سیاسی معاملات پر بحث ہوتی تھی، پاکستانی سیاست میں چودھر ی احمد مختار کو یاد رکھا جائے گا۔