حافظ نعیم الرحمن ودیگر کا طارق معین کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

33

کراچی (نمائندہ جسارت) امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،نائب امیرجماعت اسلامی کراچی و انچارج میڈیا سیل ڈاکٹر اسامہ رضی اورسیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری نے مقامی چینل کے ڈپٹی بیوروچیف اور کراچی پریس کلب کے رکن طارق معین کی والدہ کے انتقال پرگہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔