پی سی بی کی نیوزی لینڈ میں موجود کھلاڑیوں کو ایس اوپیزپر  سختی سے عملدرآمدکی ہدایت

112

لاہور:پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بائیوببل کی 3 یا 4 خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ہے۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بائیوببل کی 3 یا 4 خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی حکومت کے کورونا کے حوالے سے قوانین انتہائی سخت ہیں، کھلاڑیوں کوسختی سے ہدایت کی ہے کہ ملک کی عزت اوراحترام کا خیال کرتے ہوئے ہرممکن احتیاط برتیں،انہیں کہا ہے کہ قرنطینہ کے 14 دن ایس او پیز کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے گزاریں، اس کے بعد آپ کو آزادی بھی ملے گی، آپ باہرگھوم پھر سکیں گے ہوٹلوں میں جا سکیں گے۔

وسیم خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے مجھے بتایا ہے کہ اگر مزید ایک بھی خلاف ورزی ہوئی تو وہ پوری ٹیم کو واپس پاکستان بھیج دیں گے، اگرانہوں نے ٹیم واپس بھیج دی تو یہ بڑی بدنامی کی بات ہوگی، مشکل ضرور ہے مگر پروٹوکولز پرعمل کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں،اب ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔