شہبازشریف اور حمزہ کی پیرول پر رہائی کی منظوری

119

پنجاب کابینہ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو کل دوپہر 2 بجے پیرول پر رہا کرنے کی منظوری دے دی.

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو 5 روز کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری دے دی.

پنجاب کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے 5 روز کے لیے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی منظوری دی، کابینہ منظوری کے بعد سمری کو وزیراعلی پنجاب کو ارسال کی گئی تھی.

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباہ کی پیرول پر رہائی کل دوپہر 2 بجے ہوگی.

خیال رہے کہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ کل بروز ہفتہ کو شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی.

واضح رہے شریف برادران کی والدہ شمیم بیگم آج 90 برس کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئیں ہیں، وہ اپنے بیٹے میاں نواز شریف کے پاس رہائش پذیر تھی