موسیٰ گیلانی سمیت پی ڈی ایم کے رہنماؤں کی ضمانت منظور

107

ملتان کی مقامی عدالت نے بغیر اجازت ریلی نکالنے پر گرفتار کیے گئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے  موسیٰ گیلانی سمیت پی ڈی ایم کے رہنماؤں کی ضمانت منظور کر لی۔

سابق رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی احتجاج کے لیے تھانہ چہلیک پہنچے تھے جہاں انہیں گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے پیپلز پارٹی کی جانب سے بغیر اجازت ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کیا جس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے4بیٹوں کے علاوہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے 30 رہنما ؤں کو نامزد کیاگیا جبکہ 50 نامعلوم کارکن بھی ایف آئی آر میں شامل ہیں ۔

ضمانت منظور ہونے کے بعد موسیٰ گیلانی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے عوام کوحکومت سے نجات دلائیں گے،محسن جنوبی پنجاب یوسف رضا گیلانی کےبیٹوں پرمقدمات درج کیےگئے۔

موسیٰ گیلانی نے کہا کہ لوگوں کے پاس دووقت کی روٹی نہیں،نوجوان بےروزگار ہیں۔