اسرائیل ایران پر امریکی حملہ ممکن بنانے کے لیے سرگرم

221

اسرائیل تہران پر امریکی حملے کو ممکن بنانے کے لیے سرگرم ہے۔ حملہ اگلے دو ماہ میں ممکن بنانے کی تیاری کی جاری رہی ہے۔

یہ دعویٰ امریکی ذرائع ابلاغ میں کیا جا رہا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیل ایران پر امریکی حملے کو ممکن بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔ اسرائیل فورسز اگلے 2 ماہ میں ایران پر حملہ کریں گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشیروں کو ایران کے جوہری سائٹ پر حملے کے آپشنز کا بتایا ہے۔ ایران پر حملہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت کے آخری دنوں میں کرنے کا منصوبہ ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کی رات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ہونے والی ملاقات میں ایران سے متعلق بات چیت ہوئی۔

ذرائع ابلاغ دعویٰ کر رہے ہیں کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے سعودی ولی عہد سے خفیہ ملاقات کی۔ جب کہ سعودی عرب اس کی تردید کرتا ہے۔

اسرائیلی حکام پیش بندی کر رہے ہیں کہ آنے والے ہفتے انتہائی اہم ہیں۔

ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو خلیجی ممالک کے دورے پر تھے۔