امریکہ کسی بے مقصد جنگ میں نہیں اُلجھے گا، جو بائیڈن

196

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ ان کی انتظامیہ امریکہ کو کسی بھی بے مقصد جنگ میں نہیں الجھائے گی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جو بائیڈن کا خارجہ اور قومی سلامتی کے اُمور سے متعلق اپنی نامزد کردہ ٹیم کے تعارفی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکہ بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس کے سمندروں میں عالمی قیادت کا کردار ادا کرے گا اور غیر ضروری تنازعات کا حصہ نہیں بنے گا۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنے وسائل کو بے مقصد جنگوں‌ پر صرف کرے گا بلکہ ایشیائی خطوں میں عالمی سطح پر قائدانہ کردار ادا کرنے اور اتحاد کو مضبوط بنانے کی کوشش کرے گا۔

واضح رہے کہ اطلاعات کے مطابق جو بائیڈن ڈونالڈ ٹرمپ کے مختلف ممالک سے فوجوں کو واپس بلانے کے اقدام سے ناخوش ہیں جبکہ مشرقی وسطیٰ کے مخصوص خطوں میں جنگوں کے حامی بھی ہیں۔