کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

136

تیز ہواؤں نے کراچی کا رخ کرلیا ہے۔ آج رات سے شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں تیز ہواؤں کی رفتار بڑھ گئی۔ شہر میں 40 کلو میٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

معمول سے تیز ہوائیں بلوچستان کے شمال مشرق سے چل رہی ہیں۔ تیز ہواؤں کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات درجہ حرارت گرنے اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

سردی کی لہر آئندہ 3 روز جاری رہنے کا امکان ہے۔