لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب میں جیل میں تھی تومجھےچوہوں کابچاہواکھاناکھلایاجاتاتھا،میں فنگس زدہ ادویات کھانے پر مجبور تھی۔
مریم نوازنے جاتی امرامیں صحافیوں سےغیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ڈیمو کرٹیک موومنٹ 30نومبر کو ملتان میں جلسہ کرے گی، نوازشریف نےمجھےملتان جلسےمیں شرکت کی ہدایت کی ہے،ذاتی غم ورنج بھول کرعوامی جلسےمیں شرکت کروں گی۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اگرعدلیہ اسٹینڈلےاورآلہ کاربنناچھوڑ دےتو یہ حالات نہ ہوں، حالات ٹھیک نہیں جس کی وجہ سے حکومت کو گھر جانا ہوگا، پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار سیٹھ تاریخ میں امر ہوگئے ہیں۔