والد کی 30 لاکھ ڈالرز کی گاڑی کا نقصان کر کے کہا “ایسے واقعات تو ہوتے رہتے ہیں”

239

امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ایک نوعمر نوجوان یوٹیوبر نے اپنے والد کی 30 لاکھ 4 ہزار ڈالرز کی پاگانی ہوائرا روڈسٹر گاڑی کا ایکسیڈنٹ کرنے کے بعد انسٹاگرام پر پیغام لکھا کہ ایسے واقعات تو پوتے رہتے ہیں۔

ڈیلی میل کے مطابق 17 سالہ گیج گیلان، ٹِم گیلان کے بیٹے ہیں۔ والد امریکی شہر ڈلاس میں قائم نجی ایکوئٹی فرم کے بانی ہیں جو جدید اور مہنگی ترین گاڑیوں کا بزنس کرتے ہیں۔

یوٹیوبر گیج گیلان نے ایک ویڈیو میں حادثے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پچھلے ہفتے گاڑی کے بہیوں میں کم پریشر محسوس کیا تھا لیکن کوئی توجہ نہیں دی۔ اگلی بار جب وہ گاڑی لے کر نکلے تو انہوں نے کنٹرول کھو دیا اور ایکسیڈنٹ ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعت تو ہوتے رہتے ہیں۔ وہ خوش ہیں کہ خُدا نے انہیں دوسری زندگی دی ہے ورنہ اس سے بدتر حالت بھی ہوسکتی تھی۔