کراچی: سندھ حکومت نے تاجروں کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے کاروبار رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق تاجروں کی احتجاج کی دھمکی رنگ لے آئی، سندھ حکومت نے کاروباری مراکز اور بازار رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی یے۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ تاجر برادری ایس او پیز پر لازمی عمل کروائے۔
خیال رہے کہ کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن، سندھ تاجر اتحاد و دیگر ایسوسی ایشنز نے حکومت کو دکانیں 8 بجے کے بعد بند کرنےکا فیصلہ سنادیا۔ صدرسندھ تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ زور زبردستی کی گئی تو مارکیٹوں کے باہر دھرنا دیں گے، کورونا کی پہلی لہر اور بارشوں نے پہلے ہی کئی کاروبار بند کرا دیے ہیں۔
جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم نے بھی کاروباری اوقات سے متعلق تاجروں کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، ملک کے دیگر علاقوں میں کاروباری اوقات زیادہ ہیں ، کاروبار رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے۔