دورانِِ نیند جاگنے پر حرکت نہ کر پانا اور جسم پر وزن محسوس ہونا، اصل حقیقت کیا ہے؟

317

دورانِ نیند جاگنے پر حرکت کے قابل نہ ہونا اور ایک وزن محسوس ہونا، انگریزی میں اسے sleep paralysis کہتے ہیں یعنی نیند کا فالج۔

یہ اس وقت ہوتا ہے جب کوئی شخص نیند کے دوران اٹھتا ہے لیکن اُس کا جسم و دماغ نیند کی کیفیت میں ہی ہوتے ہیں۔ یعنی انسان بیداری اور نیند کے مراحل میں سے گزر رہا ہوتا ہے۔

اس دوران آپ چند سیکنڈز تک حرکت یا بولنے سے قاصر ہوتے ہیں جبکہ بعض اوقات جسم پر دباؤ یا دم گھٹنے کا احساس بھی ہوتا ہے۔

نیند کا فالج عام طور پر دو اوقات میں سے ہوسکتا ہے۔ ایک اُس وقت جب آپ نیند میں ہوں اور جاگ جائیں، اس کو ہائپناگک یا غیر متوقع نیند کا فالج کہتے ہیں۔ دوسرا اس وقت جب آپ کافی عرصے سے جاگے ہوئے ہوتے ہیں اور دماغ نیند لانے کیلئے اچانک نیند کا غلبہ طاری کرتا ہے جس سے آپ کو sleep paralysis ہوجاتا ہے۔