نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایشیا کی 100بہترین جامعات میں شامل

166

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اور ٹیکنالوجی (NUST ) ایشیاء کی 100 بہترین یونیورسٹیزکی فہرست میں شامل ہوگئی. کیو ایس ایشاء 2021 کی جاری کردہ رینکنگ کےمطابق پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اور ٹیکنالوجی (NUST ) ایشیاء کی سو بہترین یونیورسٹی میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے. فہرست میں NUST  76 نمبر پر موجود ہے جبکہ قائد اعظم یونیورسٹی 106، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس 121  اور کومسیٹ یونیورسٹی 146 نمبر پو موجود ہیں.

 واضح رہے کے کیو ایس ایشیاء نے ایشیاء کے اٹھارہ مقامات سے 650 یونیورسٹیوں  کی فہرست میں  چین کی 124،بھارت کی 107،جاپان کی 105،جنوبی کوریا کی 88،تائیوان کی 43 اور پاکستان کی 40 یونیورسٹیز  کو اپنی فہرست میں شامل کیا ہے.