ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یواے ای نے پاکستان کیلیے ویزا پالیسی میں تبدیلیوں سےپاکستان کو مطلع نہیں کیا۔
ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں انفرادی واقعات کو کسی ملک کے شہریوں سے جوڑنا مناسب نہیں،امارات نے پاکستان کے لیے ویزا پالیسی میں ردو بدل کے حوالے سے ہمیں معلومات نہیں دیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے ککہا کہ سی پیک کے خلاف ایک مکمل پروپیگنڈا مشین فعال ہے، سی پیک کے خلاف بے بنیاد اور غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ہم سی پیک میں مزید توسیع سے متعلق چین سے رابطہ میں ہیں جب کہ کوویڈ 19 کے دوران بھی پاکستان اور چین سی پیک کی بروقت تکمیل یقینی بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کی نگروٹا واقعے کو پاکستان سے منسلک کرنے کی کوشش مسترد کرتے ہیں بھارت اپنی ریاستی دہشتگردی اور پاکستان میں تخریب کاری سے توجہ ہٹانے کیلیےپروپیگنڈا کر رہا ہے،رواں برس 2840 مرتبہ بھارت نے ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کیں، سیزفائرخلاف ورزیوں میں 27 نہتے شہری شہید اور 240 سے زائد زخمی ہوئے، توقع ہے کہ کل ہونے والا او آئی سی اجلاس کشمیر پر سخت موقف اپنائے گا۔