حکومت کا ملک بھر میں راشن ڈپو قائم کرنے پر غور

49

سرگودھا/حیدرآباد ٹاؤن(آن لائن ) روز مرہ استعمال کی اشیاء کی آئے روز قلت اور قیمتوں میں اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے ملک بھر میں راشن ڈپو قائم کرنے پر غور شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں پرائیویٹ سیکٹر کیساتھ ساتھ سرکاری اداروں کی باہمی مشاورت سے یہ راشن ڈپو یونین کونسل کی سطح پر قائم کیے جائینگے جہاں پریوٹیلٹی اسٹور کی طرز پر تمام اشیاء میسر آئینگی اور اس سلسلے میں فیملی کارڈز بنائے جائینگے فیملی کے لوگ ہر پندرہ دن کے بعد راشن ڈپو جاکر اپنی فیملی کے لیے اشیاء خرید سکیں گے راشن کارڈ پر فیملی کے ممبران کی تعداد کا اندراج ہوگا پیدا اور فوت شدگان کا
اندراج و اخراج کروانا فیملی کے سربراہ کی ذمہ داری ہوگی فیملی ممبران کے مطابق لوگوں کو اشیاء فراہم کی جائینگی فیملی کے جتنے ممبران ہونگے اس کے مطابق آٹا‘ چینی‘ گھی‘ دالیں اور دیگر اشیاء ہر 15 دن کے بعد فراہم کی جائینگی اس کا مقصد بے جا ذخیرہ اندوزی‘ منافع خوری کو روکنے کیساتھ ساتھ عوام کو ضرورت کے مطابق اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔