علی گیلانی و دیگر پی ڈی ایم رہنماؤںکی ضمانت منظور

55

ملتان (آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی و دیگر پی ڈی ایم رہنماؤں کی علاقہ مجسٹریٹ جواد ظفر نے ضمانت منظور کرلی ہے۔ علی موسیٰ گیلانی گزشتہ روز احتجاج کرنے کے لیے تھانہ چہلیک پہنچے تھے جہاں پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا ، پولیس نے پیپلزپارٹی کی جانب سے بغیر اجازت ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمے میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے 4 بیٹوں کے علاوہ پیپلزپارٹی کے رہنما
خواجہ رضوان، ڈویژنل صدر خالد لودھی کو بھی مقدمے میں نامزد کیاگیا تھا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت خود جلسے کرتی رہی ہے اور اپوزیشن کے جلسوں پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔وزیراعظم خود کورونا کیخلاف احتیاطی تدابیر نہیں اپناتے اور اپوزیشن پر تنقید کرتے ہیں۔