کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس میں اضافہ، سندھ ہائیکورٹ نے نیا اعلامیہ جاری کردیا، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام عدالتوں کے مرکزی دروازوں پر معمور سیکورٹی اہلکار ماسک ہینڈ سینیٹائزر استعمال کریں، عدالتوں میں آنے والے تمام عملے اور سائلین کا ٹمپریچر چیک کیا جائے، تمام کمرہ عدالت کے اندر سینیٹائزر
موجود ہونا چاہیے، تمام کمرہ عدالتوں میں روزانہ جراثیم کش اسپرے کرایا جائے گا، وکلا اور سائلین صرف اس دن کورٹ آئیں جس دن ان کے کیسز کی سماعت ہو، حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔