ڈی جی نیب کو چودھری برادران کیخلاف کیس کا ریکارڈ پیش کرنیکا حکم

52

لاہور( نمائندہ جسارت) لاہورہائیکورٹ نے چودھری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواستوں پر ڈی جی نیب کوکیس کا ریکارڈ پیش کرنے اور تیاری کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی ۔ جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سرور چودھری پر مشتمل بینچ نے سماعت کی ۔ دوران سماعت ڈی جی نیب نے موقف اپنایا کہ میرا تقرر2017ء میں ہوا، درخواست گزاروں کے خلاف کارروائی اور تفتیش 2000ء سے شروع
ہے۔فاضل عدالت نے کہاکہ 20سال سے انکوائری چل رہی ہے اور آپ کو کچھ علم نہیں، آپ تیاری کرکے آئیں۔ چودھری برادران نے موقف اپنایا کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنے والا ادارہ ہے،چیئرمین نیب نے 20سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے جو ان کا اختیار نہیں، ہمیںسیاسی طور انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے،چودھری برادران کے خلاف نیب تفتیش نامعلوم افراد کی درخواست پر شروع کی گئی، استدعا ہے کہ نیب کا20برس پرانی انکوائری دوبارہ کھولنے کا اقدام غیرقانونی قرار دیا جائے۔