کراچی( اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ مشتاق مہر نے حال ہی میں گریڈ 19 میں ترقی پانے والے تقرری کے منتظر ثاقب ابراہیم کو ایس پی ریپڈ رسپارنس فورس(آر آر ایف)الفلاح بیس جبکہ کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے ایس پی گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر امجد حیات کو ایس پی سیکورٹی ٹو تعینات کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا۔ دوسری جانب قائمقام ایس ایس پی سٹی شہلا قریشی نے 2 ایس ایچ او ز کے تبادلوں کا حکمنامہ جاری کر دیا جس کے مطابق ایس ایچ او نیپیئر سب انسپکٹر ماجد علی علوی کو ایس ایچ او کھارادر جبکہ وہاں پر تعینات انسپکٹر احسان ذوالفقار کر ایس ایس پی سٹی آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔