کراچی( اسٹاف رپورٹر)جوہر آباد کے علاقے شاہراہ پاکستان یوسف پلازہ بجی بینک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی کی شناخت 30 سالہ شعیب ولد محمد ادریس کے نام سے کر لی گئی زمان ٹاون کے علاقے کورنگی سیکٹر 48میں گھر کے اندر ڈکیتی مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں کی فائر نگ سے 35سالہ فاروق خان شدید زخمی ہوگیا جس کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔