ٹریفک حادثے میں بے ہوش خاتون کونامعلوم رکشے ولاٹراماسینٹرچھوڑگیا

33

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی جس کو رکشے والا سول اسپتال ٹراما سینٹر چھوڑ کر چلا گیا اس حوالے سے کراچی پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ خاتون کا نام سبھاگی سبھل زوجہ محمد ہارون عمر تقریباً 55 سال ہے جس کا آج کسی نامعلوم جگہ پر ایکسیڈنٹ ہوا اور نامعلوم رکشے والا سول اسپتال ٹراما سینٹر چھوڑ کر چلا گیا، عورت نے کالے رنگ کے کپڑے اور ہرا دوپٹہ پہنا ہوا ہے. بیہوشی کی حالت میں سول اسپتال ٹراما سینٹر میں ہے۔ ان کے پاس سے ایک پرچی ملی ہے جس پر دو نمبر ہے جو مسلسل کال کرنے پر بند جارہے ہیں۔مذکورہ خاتون کے لواحقین کی تلاش ہے، اگر کسی کو اس حوالے سے معلومات ہے تو وہ سول لائن تھانے میں رابطہ کرے۔