ایم ڈی اے کا آپریشن، 200 ایکڑ اراضی قبضہ مافیا سے خالی کرالی

49

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایم ڈی اے کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن، 200ایکڑ اراضی قبضہ مافیا سے خالی کرالی۔ تفصیلات کے مطابق ملیرڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے)کے انسدادتجاوزات سیل کی جانب سے جاری آپریشنل ٹیم نے تیسرٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے لینڈ مافیا کی جانب سے قائم مضبوط تعمیرات کو منہدم کرکے 200ایکڑ اراضی کو قبضہ مافیا سے خالی کرالیا۔ تیسرٹاؤن میں گزشتہ ایک ماہ سے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے انسداد تجاوزات سیل کی جانب سے جاری آپریشن میں لینڈ مافیا سے 1000ایکڑ اراضی کواب تک خالی کرایا جاچکاہے۔ واضح رہے کہ وزیریلدیات سندھ ناصرحسین شاہ کی خصوصی ہدایت پر اورایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ایم ڈی اے ناصرخان کی سربراہی میں لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن مسلسل جاری ہے جس کا بنیادی مقصد اصل الاٹیز کوان کے پلاٹ کا قبضہ دلایاجا سکے۔