انٹرمیڈیٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

48

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم کے تمام ریگولر اور پرائیویٹ گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء کے لیے امتحانی فارم جمع کروانے سے محروم رہ جانے والے امیدواروں کو ایک اورموقع فراہم کردیا۔امیدوار11دسمبر تک2000ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ بذریعہ کوریئر انٹربورڈ آفس میں جمع کرواسکتے ہیں۔