فرانسیسی اشیاکامکمل بائیکاٹ کیا جائے، نصراللہ عزیز

63

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امت مسلمہ بڑی طاقت اور قوت رکھتی ہے ۔57اسلامی ممالک نبی رحمتصلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت پر ایک زبان ہوجائیں اور کہہ دیں کہ جو ہمارے نبی کی عزت نہیں کرے گا ہم بھی اس کی عزت نہیں کریںگے تو پوری دنیا ان کے آگے گھٹنے ٹیک دے گی ۔نبی ؐ کی توہین پر فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور فرانسیسی اشیاء کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے ۔گستاخانہ خاکے بنانے والے دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں ۔یہ بات جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر علامہ حافظ نصراللہ عزیز نے جماعت اسلامی لانڈھی غربی کے تحت کورنگی کے ایریا میں ,,پیغام مصطفی کانفرنس ،،سے اپنے خصوصی خطاب میں کہی ۔اس موقع پر مولانا ہدایت اللہ ۔محمد شفیق،حماد حیدر ودیگر نے بھی خطاب کیا۔حافظ نصراللہ عذیز نے کہا کہ امت مسلمہ محمد مصطفی ؐ کے تقدس پر اپنی جانیں قربان کر دے گی۔آج دنیا بھر کے دو ارب مسلمان فرانس کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اور مسلم حکمرانو کی گگی بیٹھ گئی ہے اور وہ مغرب کے خلاف کھڑے کو تیار نہیں ہیں انھیں نبی ؐکی غلامی سے زیادہ مغرب کی غلامی زیادہ پسند ہیں ۔عمران خان نے صرف بیان بازیوں پر اکتفاء کیا ہے ۔پاکستان کے حکمرانومیں جرات ہمت اور نبیؐ سے عملی محبت ہے تو وہ فرانس کے سفیر کو بے دخل کریں اور اپنا سفیر واپس بلائیں ۔