کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہم پاکستانی قوم ایک قومی سوچ بیدار کرنے اور قومی یکجہتی کا نظریہ لے کر میدان عمل میں آئے ہیں اسی نظریے میںہی ہماری نسلوں کی بقا ہے ان خیالات کا اظہار سربراہ پاکستان تحفظ قو می موومنٹ طارق محمود نے عبدالحفیظ ڈھیوڑو سے مْلاقات میںکی عبدالحفیظ نے اپنے ساتھیوں کیساتھ پاکستان تحفظ قومی موومنٹ میں شمولیت اعلان کیا،ماضی میں عبدالحفیظ قوم پرست جماعت سے وابستہ تھے اور ضلع کورنگی صدر تھے پاکستان تحفظ قومی موومنٹ کی قومی سوچ وفکر سے متاثر ہوکرہمارے قافلے میں شریک ہوئے ہیں ہماری سیاست ہر قسم کے تعصب سے بالاتر ہے ہماری اولین ترجیح پاکستان اور پاکستان کی عوا م ہیں ہمارا مشن مضبوط پاکستان اور خوشحال پاکستانی قوم ہے ہماری پارٹی کا دروازہ ہر قوم ہر برادری ہر مذہب کے ماننے والوں پر کھلا ہے ہماری دعوت ملک کے ہر طبقے کو ہے وطن عزیز کی خدمت کا مشن لے کر آئیں ہیں اب جس میں بھی ملک کی خدمت کا جذبہ ہو ہمارا بازو بن سکتا ہے۔