کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے اپنے زیر انتظام تمام اداروں میں امتحانات اور تدریسی عمل 10جنوری تک معطل کر دیا ہے۔رجسٹرار پروفیسر سعدیہ اکرم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ سندھ حکومت کے محکمہ بورڈز اور یونیورسٹیز کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق آن لائن تدریس جاری رہے گی جبکہ میڈیکل کے طلبہ کی وارڈ پوسٹنگ بھی معطل رہے گی۔