کورونا نے ہوا پرستوں کے بت زمین بوس کردیے،مولانا روشن

50

کراچی (پ ر)کورونا وبا نے ہوا پرستوں کے تمام بت زمین بوس کردیے ہیں،دنیا بھر کی سائنسی ریسرچ اور طبعی ٹیکنالوجی ایک چھوٹے سے وائرس کے سامنے ڈھیر ہوگئی ہے۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو دنیا میں اپنا خلیفہ بنا کر بھیجا ہے اور دنیا کا نظام چلانے کے لیے شریعت بھی بھیجی ہے۔ دنیا کی فلاح اور نجات شریعت کے نظام میں ہے ۔ان خیالات کا اظہار مذہبی اسکالر مولانا روشن دین نے جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت محمد نگر میں اسوۂ محمد ﷺکے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مولانا روشن دین نے کہا کہ آپ ؐ کی آمد کا مقصد انسانیت کو اعلیٰ مقام پر فائز کرنا اور ان سے خدمت انسانیت کا کام لینا تھا۔سیرت طیبہ ؐ کاہر پہلو انسانیت کے احترام اور اللہ کی خوشنودی کا درس دیتا ہے۔امت مسلمہ کے لیے آپ ؐ کی تعلیمات مشعل راہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسان کی پیدائش کا مقصد انہی تعلیمات میں پوشیدہ ہے۔سیکولر اور دین بے زار طبقہ مسلمانوں کو مادی زندگی کے خوش نما باغ دکھا کر گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔