کارلفٹر ڈیزل اسمگلر اور منشیات فروشوں سمیت 26 ملزم گرفتار

69

کراچی( اسٹاف رپورٹر)اینٹی وہیکل کارلفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) اور کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں اور مبینہ مقابلے کے بعد4 زخمی ملزموں،کار وموٹرسائیکل لفٹرز، ڈیزل اسمگلر،منشیات فروش اور دیگر جرائم میں ملوث26ملزموں کو گرفتارکرکے اسلحہ،منشیات، مسروقہ گاڑیاں ،موبائل فونز،گٹکا ودیگر سامان برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح فیروز آباد پولیس کا امیر خسرو روڈ پر لوٹ مار میں مصروف ملزمان سے مقا بلہ ہو، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار 2فرار ہو گئے ،پولیس کے مطابق ملزمان شہری جنیدسے لوٹ مار کے بعد فرار ہورہے تھے، پولیس نے پیچھا کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی ،جوابی فائرنگ میں پولیس نے ایک ملزم وقار کوزخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا،جبکہ 2ملزمان اکبر اور راجا عرف گھنٹہ فرار ہوگئے، فرار ملزمان میں بھی ایک زخمی ہے۔ ادھر جمشید کوارٹر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رہزنیمیں ملوث ملزم بنام رحمت گل ولد حوالدار کو گرفتار کر لیا۔گزری پولیس نے،ڈکیت شان گل کو گرفتار کرکے چھینا گیا موبائل فون پولیس نے قبضے میں کرلیا،نیپئرپولیس نے منشیات فروش عارف عباسی عرف چھانگی ،ڈیفنس پولیس نے2 ملزمان عتیق الرحمن اور خرم مہدی ،نبی بخش پولیس نے ملزم بشیر احمد ،ملیر سٹی پولیس نے دو ملزمان فیصل میر اور یاسین،محمودآباد پولیس نے رہزنی میں ملوث ملزم عزیر،موچکو پولیس نے رکشے میں سوار ملزم محمد آصف خان،سعید آباد پولیس نے گٹکا فروش محمد امین،ڈاکس پولیس نے تین گٹکا فروش لطیف، رضوان اور نوید کو گرفتارکرکے گٹکا برآمد کرلیا۔علاوہ ازیںبغدادی پولیس نے مزدا کے ڈرائیور مبارک کو گرفتارکرکے اس پر لدی ٹنکیوں سے 300 لیٹر سے زائد ڈیزل برآمد کرلیا۔ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل بلدیہ اور سٹی ڈویژن نے کارروائیوں کے دوران دو کارلفٹرز فیروزقیصر اور رضوان کو گرفتارکرکے قبضے سے گڈاپ سٹی اور عیدگاہ تھانے کی حدود سے چوری شدہ دو کاریں اور اسلحہ برآمد کرلیا۔سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے گل گوٹھ نزد پریشان چوک پر مبینہ مقابلے کے بعد دو ملزمان25 سالہ زاہد علی ولد جان محمداور27 سالہ اعظم ولد دلاور کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے اسلحہ ،نقدی اور چرس برآمد کرلی۔