کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے فلیگ مارچ او ر سر چ آپریشن کیا گیا ۔ترجمان کے مطابق کورنگی ،لانڈھی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، بن قاسم ٹاؤن،ملیر،شاہ فیصل ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں پٹرولنگ اور ناکہ بندی کر کے مشتبہ افراد کی تلاشی لی گئی ، آپریشن میں رینجر ز موٹر سائیکل اسکو اڈ اور النساء فورس نے بھی شرکت کی ، مشتبہ افراد کا بائیو میٹرک کے ذریعے کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا گیا۔