کراچی (اسٹاف رپورٹر )جامعہ این ای ڈی کے زیرِاہتمام تعمیراتی انجینئرنگ کے قوانین میں ماسٹرزکروایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سول انجینئرنگ کے شعبہ میں تعمیراتی انجینئرنگ قوانین کی اہمیت کے پیش نظر اس میں اسپشلائزیشن کروائی جارہی ہے۔شیخ الجامعہ وفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے بتایا کہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا ماسٹرز پروگرام ہے جس میں سول انجینئرزکو تعمیرات کے موجودہ قوانین سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔