طلبہ نقلی امتحانی فارم اور جعلسازوں سے ہوشیاررہیں، ثانوی تعلیمی بورڈ

52

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے سیکرٹری نیطلبہ کو آگاہ کیا ہے کہ وہ بورڈ سے جاری شدہ امتحانی فارم اور انرولمنٹ فارم صرف ایگزامینشن اسٹور یا بورڈ سے متصل بینک بوتھ سے حاصل کریں ۔ بہت سے جعل ساز نقلی امتحانی اور انرولمنٹ فارم فروخت کر رہے ہیں۔ بورڈ آفس تمام طلبہ وطالبات کو مطلع کرتا ہے کہ وہ غیر متعلقہ افراد سے کسی بھی قسم کا فارم حاصل نہ کریں۔بورڈ جعلسازوں کے خلاف قانونی کارروائی کررہاہے۔