کسٹمزنے ایک ہفتے کے دوران اسمگل شدہ 16لگژری گاڑیاں برآمد کرلیں

53

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹمز پریونٹو نے ایک ہفتے کے دوران اسمگل شدہ 16لگژری گاڑیاں برآمد کرلی ہیں ۔ترجمان کسٹمز کے مطابق کسٹمز پریونٹو کراچی کا اسمگل شدہ لگژری گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے ۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 16 لگژری گاڑیاں ضبط کر لی گئی ہیں ۔ اسمگل شدہ گاڑیوں کی مالیت 18 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے، ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔