لیاری میں20سالہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کرخودکشی کرلی

54

کراچی( اسٹاف رپورٹر)چاکیواڑہ کے علاقے لیاری میراں ناکہ گلستان کالونی میں نورانی پارک کے واقع مکان میں پھندالگی لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال پہنچایا ،جہاں متوفی کی شناخت 20سالہ عتیق الرحمن ولد مسعودالرحمن کے نام سے کی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی اہلخانہ سے کسی بات پر دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔