اسرائیلی وزیرا عظم اور سعودی ولی عہد کی مبینہ ملاقات‘ پومپیو کی مبہم گفتگو

71

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے صہیونی وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی مبینہ ملاقات کی بحث کو دوبارہ چھیڑ دیا۔ فاکس نیوز کے سوال پر پومپیو کا کہنا تھا کہ میں نے دونوں افراد سے ملاقات کی ہے جب کہ میں یروشلم میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ سے بھی ملا۔ انہوں نے کہا کہ میں نیتن یاہو اور محمد بن سلمان پر چھوڑتا ہوں کہ وہ اس بات کا جواب دیں کہ ان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے یا شاید نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ سعودی شہر نیوم میں مبینہ ملاقات سے متعلق ریاض حکومت کی جانب سے تردید سامنے آ چکی ہے جب کہ صہیونی ریاست نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔