دبئی سے پہلی براہ راست پرواز صہیونی ریاست پہنچ گئی اسرائیلی کارگو جہاز کی ’امارہ دبئی‘ کی جبل علی بندرگاہ پر آمد

67

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی فلائی دبئی کی پہلی پرواز جمعرات کے روز دبئی سے اسرائیل کے تل ابیب ہوائی اڈے پر پہنچ گئی۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے 2 ماہ بعد سامنے آیا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل ائرپورٹ کے ترجمان کے مطابق طیارے نے جمعرات کی صبح اُڑان بھری اور 4 گھنٹے میں اپنی منزل پر پہنچا۔ دوسری جانب اماراتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امارہ دبئی میں جبل علی بندرگاہ پر اسرائیل کا پہلا کارگو جہاز پہنچا ہے، جس میں صہیونی ریاست سے سامان امارات لایا گیا ہے۔ دبئی حکام نے آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔