ترکی: بغاوت میں ملوث 27 پائلٹوں اور دیگر کو عمر قید کی سزا

94

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی کی عدالت نے 2016ء کی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے جرم میں 27 سابق پائلٹ اور دیگر مشتبہ افراد کو عمر قید کی سزا سنادی ۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے صدر اردوان کا تختہ پلٹنے کے لیے باغی رہنما فتح اللہ گولن کی ہدایات پر عمل کیا۔ واضح رہے کہ فتح اللہ گولن امریکی ریاست پنسلوانیا کے ایک چھوٹے سے قصبے میں رہایش پزیر ہیں۔ امریکانے اسے پناہ دے رکھی ہے۔