عرب اتحاد نے یمنی باغیوں کی بارودی کشتی تباہ کردی

68

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کی قیادت میں عسکری اتحاد نے بحیرہ احمر کے جنوب میں بارود سے لدی ایک کشتی کو تباہ کردیا ہے۔ عسکری اتحاد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی حوثیوں نے یہ کشتی ایک تجارتی بحری جہاز پر حملے کے لیے بھیجی تھی، جسے تباہ کرنے کی کارروائی کے دوران تجارتی بحری جہاز کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔