نیوزی لینڈ کے ساحل پر پھنسی 100 وہیل مچھلیاں ہلاک

103
ویلنگٹن : ریت میں پھنس کر مرنے والی وہیل مچھلیاںنیوزی لینڈ کے ساحل پر پڑی ہیں

ویلنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے مطابق نیوزی لینڈ کے چیٹم جزائر پر بڑی تعداد میں پھنسی ہوئی تقریباً 100 پائلٹ وہیل مچھلیاں ہلاک ہوگئی ہیں۔ حکام کے مطابق ہفتے کے اختتام تک بہت سے سمندری جانوروں نے خود کو جنوبی جزائر سے 800 کلومیٹر دور ساحل پر پھنسا لیا تھا اور اس علاقے کے دور ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں، جس کے نتیجے میں اتنی بڑی تعداد میں مچھلیاں ہلاک ہو گئیں۔