توہین عدالت کیس: فواد چودھری، فروغ نسیم، شہزاد اکبر آئندہ سماعت پر طلب

34

پشاور(صباح نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں وفاقی وزرا فروغ نسیم، فواد چودھری سمیت معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور شہزاد اکبر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔جسٹس روح الامین اور جسٹس اعجاز انور نے پشاور ہائیکورٹ میں
وفاقی وزرا اور معاونین خصوصی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پرویز مشرف فیصلے کے بعد ان تمام افراد نے پریس کانفرنس کی تھی جس میں توہین آمیز ریمارکس دیے گئے تھے۔جسٹس روح الامین کا کہنا تھا کہ جنہوں نے توہین عدالت کی ہے وہ آئندہ سماعت پر خود پیش ہوں۔