اے ڈی بی کا پنجاب کے 2اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کا معاہدہ

30

اسلام آباد(آن لائن )ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے پنجاب کے 2 اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کا معاہدہ کیا ہے جبکہ اے ڈی بی پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کے لیے 25کروڑ ڈالر بھی دے گا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے معاہدے سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مالی امداد کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت ساہیوال اور سیالکوٹ میں 40 ارب روپے کے ترقیاتی کام ہوں گے
سیالکوٹ میں 15 ارب روپے کے منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ نکاسی آب، سینی ٹیشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق منصوبے مکمل ہوں گے۔پارکس کا قیام اور شہر کی خوبصورتی کے متعدد منصوبے بھی معاہدے کا حصہ ہیں۔ مالی امداد کی فراہمی کے معاہدوں پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے شکر گزار ہیں۔