کے ایم سی اراضی الاٹمنٹ: 3 سرکاری افسران بے قصور قرار

71

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی کی زمین کی الاٹمنٹ کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ نے 3 سرکاری افسران کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے کے مطابق سابق کمشنر کراچی روشن علی شیخ، فضل الرحمن اور محمد وسیم بے قصور قرار دے دیے گئے۔ تینوں افسران زمین کی منتقلی، الاٹ کرنے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے میں ملوث نہیںپائے گئے، روشن علی شیخ نے کسی بدعنوانی کے کام میں کوئی مدد بھی فراہم نہیں کی۔ افسران نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے
ہوئے کوئی مالی فائدہ حاصل نہیں کیا۔ نیب نے اعتراف کیا ہے کہ افسران کے خلاف زمین کی منتقلی میں ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ہیں ، تفصیلی میں عدالت نے کہا ہے کہ نیب نے جن دفعات کے تحت کیس کی تحقیقات کی ہے وہ دفعات اس کیس میں لاگو ہی نہیں ہوتیں۔