عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو لاک ڈاؤن کرینگے، فردوس عاشق

54

لاہور (نمائندہ جسارت) معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو لاک ڈائون کیا جاسکتا ہے، عوام میں کورونا کا خوف ختم ہوچکا، اس کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے، عوام کو زبردستی جیلوں میں نہیں ڈال سکتے، مقدمات قائم نہیں کرسکتے لیکن حکومت لاک ڈائون جیسا سخت ایکشن لے گی، شریف فیملی جنازے کا اعلان کرے گی تو پے رول فعال ہوگا، جہاز پر سری پائے اور نہاری منگوانے والے والدہ کی میت کارگو
کرا رہے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے عوام کی جان اور روزگار دونوں کا تحفظ کرنا ہے، حالات کا جائزہ لے کر اپنی حکمت عملی کو بدلتے رہنا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہاکہ کورونا نہ اپوزیشن کو دیکھ رہا ہے نہ حکومت کو،اپوزیشن کو پرچے دے کر ڈرانا نہیں ہے جو بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لے گا اس کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شریف خاندان موت پر بھی سیاست کرنے سے باز نہیں آرہا، دل پشاوری کرنے کے بڑے مواقع آئیں گے پھر جلسے کرلیں۔