پشاور(اے پی پی)پشاورہائیکورٹ میں آٹے کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس نے استفسارکیاکہ20 کلو آٹے کی کیا قیمت ہے؟ڈپٹی کمشنر نمائندہ نے بتایا کہ پشاور کے 1700پوائنٹس پر20کلوآٹا860 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے ، قائم
مقام چیف جسٹس نے کہا کہ یہ کس ملک کی بات کر رہے ہیں ،قیمتوں اور معیار سے متعلق سروے کریں رپوٹ عدالت میں جمع کرائیں۔