ڈنڈوں والی گفتگو فردوس عاشق کو زیب نہیں دیتی،عظمیٰ بخاری

38

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے لوٹوں اور کرائے کے ترجمانوں کو قانون کی بات کرتے شرم آنی چاہیے۔پنجاب کی ترجمان اپوزیشن کو’’تیل والے ڈنڈوں‘‘کی دھمکیاں دے رہی ہیں۔ فردوس عاشق کے الفاظ سے ظاہر ہوتا ہے وہ عورتوں کی کٹیگری میں نہیں آتیں۔یہ خاتون اس حد تک گرسکتی ہے اس کا اندازہ نہیں تھا۔عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ یہ نوازشریف کا ہی
حوصلہ تھا جنہوں نے ترقی کے دشمنوں کو برداشت کیا۔عمران نیازی نے ڈی چوک پر 126دن ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا۔پی ڈی ایم کی تحریک میں ابھی تک ایک بھی گملہ نہیں ٹوٹا۔جس شہر میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہوتا ہے حکومت مقامی رہنمائوں کو فوری گرفتار کرلیتی ہے۔