بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کیلیے نیا ہدایت نامہ جاری

38

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کیلیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو 3 کے بجائے 2 کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے، کیٹیگری اے میں شامل 30ممالک کی تعداد کم کرکے 22کردی گئی ہے ، کیٹیگری اے میں شامل سنگاپور، آسٹریلیا، چین، مالدیپ، نیوزی لینڈ، نائجیریا، کوریا، سعودی عرب، سنیگال، سری لنکا، ویتنام سے آئے مسافروں
کو کورونا ٹیسٹ، پی سی آر سے استثنا ہوگا۔ کیٹیگری بی میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے ان کے لیے96گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا جبکہ ڈنمارک سے آنیوالے تمام مسافروں کے ٹیسٹ ملکی ائرپورٹ پر دوبارہ ہوں گے۔ سی اے اے کی جانب سے تمام بین الاقوامی ائرلائنز، چارٹر طیاروں اور دیگر فضائی کمپنیوں پر عملدرآمد لازم قرار دیا گیا ہے، تمام مسافروں کو ہیلتھ ڈکلیریشن فارم پر کرنا لازمی ہوگا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئی ایڈوائزری 31دسمبر تک نافذ العمل رہے گی۔