پیپلز پارٹی جئے سندھ کا ایک ونگ ہے،خالد مقبول صدیقی

53

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جئے سندھ کا ایک ونگ ہے ،سندھ میں سندھو دیش کی حکومت ہے، آج کراچی بچاکر پاکستان کو بچانے کی تحریک کا آغاز کرینگے،اب احتجاج کا نہیں تحریک اور انکار کا وقت ہے ۔ وہ جمعرات کو ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادرآباد میں تاجروں کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے،تاجر برادری کے وفد میں کراچی تاجر اتحاد، سندھ تاجر اتحاد اور شادی
ہالز ایسوسی ایشن کے عہدیداران شامل تھے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس شہر کے تاجر اور عوام ٹیکس دے کر پاکستان کی بقاء اور خوشحالی کی وجہ بنے ہوئے ہیں ، پیپلز پارٹی کراچی والوں کو دیوار میں چن رہی ہے ،پولیس کراچی کے تاجروں کوہراساں نہ کرے ، پیپلز پارٹی بھتے کی شکل میں تاجروں سے فنڈ جمع کررہی ہے ،13 برس میں شہری سندھ کے ایک فیصد نوجوانوں کو بھی نوکری نہیں ملی ،بلدیات میں 70 فیصد شہر کے باہر کے لوگ تعینات ہیں ۔ کورونا سے متعلق کراچی حیدرآباد ،میرپور ،نوابشاہ میں تاجروں کو تنگ کیا جارہا ہے ، کراچی کے ذریعے پاکستان کو توڑ نے اور نقصان پہنچانے کی سازش کی جا رہی ہے اس ضمن میں وفاق کو فوری فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر تاجر رہنما عتیق میر نے کہا کہ آج تاجر برادری پر ایک بار پھرآفت آن پڑی ہے ، تاجروں کو سڑکوں پرآنے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے ، کاروباری اوقات کم کرنے سے کورونا پھیلنے کے امکانات کو بڑھایا گیا ہے