ڈیٹا لیک کیس، ایس ای سی پی افسر اور صحافی کی درخواستیں یکجا

35

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے ایس ای سی پی ڈیٹا لیک کیس میں ایس ای سی پی افسر ارسلان ظفر کو جاری شوکاز نوٹس کے خلاف درخواست اور صحافی فخر درانی کی ہراساں کیے جانے کے خلاف درخواست کو یکجا کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں درخواستوں پر حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ ایس ای سی پی
افسر ارسلان ظفر کو عاصم سلیم باجوہ کے اہل خانہ کی کمپنیوں کا ڈیٹا لیک کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا جبکہ صحافی فخر درانی کو ڈیٹا لیک معاملے میں ملوث قرار دے کر ایک ٹی وی چینل پر پروگرام کیے گئے جس پر دونوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔